انتہائی گرم مشروبات کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا کر سکتا ہے

انتہائی گرم مشروبات کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا کر سکتا ہے

hot-drink

نیو یارک ( اے آئی اے ) سرد موسم میں گرما گرم چائے، کافی یا سوپ پینے کا اپنا مزہ ہے لیکن خیال رہے کہ یہ مشروبات انتہائی گرم گرم استعمال نہ کیے جائیں کیونکہ عالمی ادارہ صحت کی نئی تحقیق کے مطابق انتہائی گرم مشروبات کا استعمال کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا کر سکتا ہے۔ انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر میں 10 ممالک کے 23 سائنسدانوں کے انتہائی گرم مشروبات اور ان کے کینسر سے تعلق کے بارے میں تقریبا ایک ہزار تحقیق کا جائزہ لیا گیا۔ جس کے بعد سائنسدانوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ انتہائی گرم مشروبات کے استعمال سے کھانے کی نالی کے نازک خلیوں کو نقصان پہنچتا ہے جو آگے چل کر کینسر کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

About author