پاکستانی ڈاکٹر عمرانہ اشرف زاہد کو اس سال ڈاکٹر عبدالسلام ایوارڈ دینے کا اعلان

پاکستانی ڈاکٹر عمرانہ اشرف زاہد کو اس سال ڈاکٹر عبدالسلام ایوارڈ دینے کا اعلان

pakistan

ترائیستے  ( اے آ ئی اے ) پاکستانی نوبیل انعام یافتہ سائنسداں ڈاکٹر عبدالسلام کے نام پر ترائستے، اٹلی میں قائم عالمی مرکز برائے نظری طبیعیات ( آئی سی ٹی پی) نے فزکس کی پاکستانی ماہر ڈاکٹر عمرانہ اشرف زاہد کو اس سال ڈاکٹر عبدالسلام ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ آئی سی ٹی پی کی ویب سائٹ کے مطابق ہر سال تیسری دنیا میں سائنس اور فزکس کے شعبے میں غیرمعمولی کارکردگی دکھانے والے اسکالرز کو عبدالسلام ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ کا اعلان ہرسال 29جنوری کو ڈاکٹر عبدالسلام کی سالگرہ پر کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹرعمرانہ اشرف زاہد نے کوانٹم آپٹکس کے شعبے میں پی ایچ ڈی کیا ہے جبکہ اس وقت وہ قائدِاعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں معاون پروفیسر ہیں۔ وہ باقاعدگی سے آئی سی ٹی پی کا دورہ کرتی رہتی ہیں. جہاں وہ بین الاقوامی طلبا و طالبات کو لیکچر بھی دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اٹامک آپٹکس کی ایک افریقی تنظیم ایل اے ایم کی بھی سرگرم رکن بھی ہیں اور مختلف ممالک کا دورہ کرتی رہتی ہیں۔

About author