بیٹری کے بغیر موبائل فون ایجاد

بیٹری کے بغیر موبائل فون ایجاد

cell-phone

نیویارک ( اے آ ئی اے ) بیٹری کے بغیر موبائل فون ایجاد کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق امریکی سائنس دانوں نے ایک ایسا موبائل فون ایجاد کیا ہے جس میں بیٹری کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ موبائل ہوائی یا ریڈیائی لہروں سے انرجی حاصل کرتے ہوئے پیغام رسانی کرے گا ، نئے ایجاد کردہ موبائل میں نئی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی استعما ل کی گئی ہے جسے بیکس کیٹر کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی کے سگنلز کے انعکاس کا استعمال کرتی ہے۔ یہ فون دوسرے سمارٹ فونز کی طرح استعمال نہیں کیا جائے گا نہ ہی اس میں انٹرنیٹ یا وائی فائی جیسی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ مو بائل صرف کال یا ایس ایم ایس کے لئے استعمال کیا جا سکے گا۔ یہ موبائل فون امریکہ کی یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ریسرچرز نے کئی ماہ کی جدوجہد کے نتیجے میں تیار کیا جس میں صرف کال یا ایس ایم ایس کی سہولت موجود ہے۔

About author