طارق باجوہ گورنراسٹیٹ بینک پاکستان مقرر
— July 8, 2017
اسلام آباد ( اے آئی اے ) صدر پاکستان ممنون حسین نے سابق سیکریٹری خزانہ طارق باجوہ کو گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ طارق باجوہ محنتی اور ایماندار افسر کی حیثیت سے شہرت رکھتے ہیں۔
وہ امریکا میں کمرشل قونصلر کے طور پر بهی تعینات رہے جبکہ ڈھائی سال تک چیئرمین ایف بی آر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور سیکریٹری اقتصادی امور اور سیکرٹری خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔ طارق باجوہ سول سروس کے تیسرے فرد ہیں جنہیں گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان تعینات کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے دو گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان محمد یعقوب خان اور غلام اسحاق خان بھی سول سروس سے تعلق رکھتے تھے۔