وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہفتے کو کراچی کا دورہ کریں گے
— August 8, 2017
اسلام آباد ( اے آ ئی اے ) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ہفتے12 اگست کو کراچی کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم مزار قائد پر حاضری دیں گے اور گورنر ہاﺅس میں ہونے والے امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی میں تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم مسلم لیگ (ن) کے صوبائی عہدیداران کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی بھی گورنر ہا ﺅس میں ملاقات ہو گی۔