بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں مقیم کشمیریو ں نے یوم سیاہ منا یا

بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں مقیم کشمیریو ں نے یوم سیاہ منا یا

kashmir

سرینگر ( اے آ ئی اے ) بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں مقیم کشمیریو ں نے یوم سیاہ منا یا تفصیلات کے مطابق بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں مقیم کشمیریو ں نے یوم سیاہ منایا  کشمیری اپنے حق خودارادیت کیلئے احتجاجی ریلیاں نکال رہے ہیں مقبوضہ وادی میں سید علی گیلانی، میر واعظ ڈاکٹر محمد عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پرمشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت کی اپیل پر مکمل ہڑتال کی گئی ہے جبکہ غاصب فورسز نے احتجاجی مظاہرے روکنے کیلئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاوؤن کرتے ہوئے بیسیوں افراد کی پکڑ دھکڑ کی ۔ متعدد علاقے محاصرے میں لے لئے اور جگہ جگہ چھاپے مارے گئے ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیرکے کئی اضلاع میں ہزاروں افراد نے پاکستان کا یوم آزادی بڑے جوش وخروش سے منایا۔ لوگوں نے اپنی جان پرکھیل کر جگہ جگہ سبز ہلالی پرچم لہرائے۔ آزادی کے متوالے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان و آزادی کے حق میں جبکہ بھارت کیخلاف زوردار نعرے لگائے۔ مختلف تقریبات میں پاکستان کا قومی ترانہ پڑھاگیا جبکہ پاکستان کی سلامتی و بقا اور مقبوضہ کشمیرکی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں

About author