آرمی چیف سے وزیردفاع ، نیول چیف کی ملاقاتیں

آرمی چیف سے وزیردفاع ، نیول چیف کی ملاقاتیں

COAS

راولپنڈی  ( اے  آئی اے ) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے وزیردفاع خرم دستگیراورنئے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آرکے مطابق وزیردفاع خرم دستگیرنے جی ایچ کیومیں چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات کی،اس دوران دفاع سے متعلق اموراورملک کی سکیورٹی  صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا،قبل ازیں وزیردفاع کوملٹری آپریشنزڈائریکٹوریٹ میں سکیورٹی کے تازہ معاملات پربریفنگ بھی دی گئی۔آرمی چیف سے پاک بحریہ کے نئے سربراہ نے ملاقات کی جنرل قمرباجوہ نے ایڈمرل ظفرعباسی کوپاکستان نیوی کی کمان سنبھالنے پرمبارکباد دی جبکہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امورپربات چیت ہوئی،اس سے پہلے جنرل ہیڈکوارٹرزآمد پرنیول چیف نے یادگارشہدا پرحاضری دی،پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔ نیول چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے بھی ملاقات کی،اس دوران جنرل زبیرنے پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت،عزم اوردہشتگردی کیخلاف میری ٹائم سکیورٹی کی کارکردگی کی تعریف کی

 

About author