پاکستان میں ادویات ساز کمپنیوں کو بار کوڈنگ اور بیچ پروڈکشنڈیٹا اپ لوڈ کرنے کا سافٹ ویئر فراہم کر دیا

پاکستان میں ادویات ساز کمپنیوں کو بار کوڈنگ اور بیچ پروڈکشنڈیٹا اپ لوڈ کرنے کا سافٹ ویئر فراہم کر دیا

drap

اسلام آباد ( اے آئی اے ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ادویات ساز کمپنیوں کو بار کوڈنگ اور بیچ پروڈکشنڈیٹا اپ لوڈ کرنے کا سافٹ ویئر فراہم کر دیا ہے۔ ڈریپ کی ویب سائٹ پر موجود سافٹ ویئر کی مدد سے کمپنیاں ادویات کی تیاری کا کارڈ جیسا کہ بیچ نمبر، ایکسپائری ڈیٹ اور قیمت کی معلومات فراہم کریں گی۔ بارکوڈ سے جعلی ادویات کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جعلی ادویات اور غیر رجسٹرڈ ادویات کا خاتمہ ڈریپ کی اولین ترجیح ہے۔ اس تاریخی اقدام سے پاکستان میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمے میں مدد ملے گی

About author