عید میلاد النبی ﷺیکم دسمبر جمعہ کو ہوگی

عید میلاد النبی ﷺیکم دسمبر جمعہ کو ہوگی

darood

کراچی ( اے آئی اے ) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے ربیع لاوّل کے چاند کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق یکم ربیع الاوّل 1439؁ھ پیرکو ہوگی اور عید میلادالنبی ﷺ جمعۃ المبارک یکم دسمبر2017؁ کو ہوگی. مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس اتوار کو مفتی منیب الرحمن کی زیرِ صدارت دفتر محکمۂ موسمیات یونیورسٹی روڈکراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی کمیٹی سے مولانا عبداللہ غازی ،زونل رویتِ ہلال کمیٹی سے مولانا اسد دیوبندی ، حافظ محمد سلفی ، مولانا نذیر احمد نعیمی ،مولانا صابر نورانی،مولانا فیروزالدین رحمانی اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی ۔ فنی معاونت کیلئےمحکمۂ موسمیات کے چیف میٹر لوجسٹ عبدالرشید اور سپارکو سے غلام مرتضیٰ نے شرکت کی ۔ پاکستان بھر میں صوبائی وضلعی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے۔ ژوب ،جیوانی پشین سمیت ،ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ۔ مفتی منیب الرحمن نے تمام مسلمانانِ عالم کو ماہِ ربیع الاول اور عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی اور اُمت ِ مسلمہ اوروطنِ عزیز کی سلامتی اور امن وامان کی بحالی کیلئےخصوصی دعائیں کی گئیں

About author