جامعہ کراچی کی جعلی ڈگریاں فروخت کرنے والا استاد گرفتار
— October 21, 2018ملتان ( اے آئی اے ) جامعہ کراچی کی جعلی ڈگریاں پنجاب میں فروخت کرنیوالے سرکاری اسکول کے ایک استاد کو گرفتار کرلیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق محکمه اینٹی کرپشن نے ملتان میں جامعہ کراچی کی جعلی ڈگریوں کی فروخت کے الزام میں سرکاری اسکول کے ایک ٹیچر کو گرفتار کرلیا ہے اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول بلند پور کے ٹیچر محمد نواز پر 3 لاکھ روپے کے عوض ایک لڑکی کو بی اے کی جعلی ڈگری دینے کا الزام ہے معلوم ہوا ہے که ملزم کو جامعہ کراچی کے عملے کے بعض افراد ڈگریاں فراہم کرتے ہیں جنہیں وہ فروخت کردیتا ہے اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے مزید تحقیقات کی جاری ہیں اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ دوران تحقیقات ملزم نے 4 افراد کو بی اے اور ایل ایل بی کی ڈگریاں دینے کا بھی اعتراف کیا ہے