سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 12 ارب ڈالر پیکج کا اعلان
— October 23, 2018ریاض ( اے آئی اے ) سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 12 ارب ڈالر پیکج کا اعلان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کے دورے سے پاکستان اور سعودی عرب میں مفاہمت بہتر ہوئی , وزیراعظم پاکستان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کی ہیں اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر ایک سال کے لیئے دے گا جبکہ تین سال کے لیئے اسی مالیت یعنی 3 ارب ڈالر کا ادھار تیل بھی دے گا۔ سعودی عرب پاکستان میں پٹرولیم ریفائنری کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر تیار معاہدے پر کابینہ کی منظوری کے بعد دستخط کیئے جائیں گے سعودی ولی عہد نے وزیرِاعظم عمران خان کی پاکستانی ورکرز کے لیئے ویزا فیس کم کرنے کے لیئے تجویز سے اتفاق کیا جبکہ ملاقاتوں میں دو طرفہ معاشی اور مالی تعاون کے لیئے اہم فیصلے کیئے گئے
وزیراعظم نے سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کی ترجیحات کو اجاگر کیا اور اپنے خطاب میں انسانی وسائل کی ترقی پر زور دیا انہوں نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے خطے میں سی پیک کی اہمیت کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا وزیرِاعظم عمران خان سے سعودی وزیر خزانہ احمد الجدان , سعودی وزیر تجارت وسرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی , وزیر توانائی و معدنی وسائل انجینئر خالد الفالح سعودی ڈیویلپمنٹ فنڈ کے چیئرمین احمد الخطیب اور ڈائریکٹر پبلک انوسٹمنٹ فنڈ یاسر الرمیان نے بھی ملاقات کی سعودی وزراء نے پاکستانی معیشت میں دلچسپی کا اظہار کیا اور مشترکہ سرمایہ کاری کے حوالے سے پراجیکٹس پر گفتگو کی سعودی وزیر توانائی عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے جس دوران طے شدہ پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی , وزیر خزانہ اسد عمر , وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین , مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد , وزیر مملکت ہارون شریف اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق بھی ملاقات میں موجود تھے