ایس پی رورل پشاور طاہر خان داوڑ کی میت پاکستانی حکام نے وصول کرلی
— November 15, 2018پشاور ( اے آئی اے ) ایس پی رورل پشاور طاہر خان داوڑ کی میت پاکستانی حکام نے وصول کرلی ہے تفصیلات کے مطابق افغان حکام نے بے جا انکار کے بعد بالاخر شہید ایس پی طاہر خان داوڑ کی میت پاکستانی حکام کے حوالے کر دی ہے ان کی میت طورخم بارڈر پر پاکستان کے حوالے کی گئی ہے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایس پی رورل پشاور طاہر خان داوڑ کے 13 نومبر کو قتل کی خبر پر فوری افغان حکومت سے رابطہ کیا وزارت خارجہ اور پاکستانی سفارتخانہ مسلسل افغان حکومت سے رابطے میں رہا ان سے خبر کی تصدیق اور جسد خاکی کی حوالگی کیلئے کہا پاکستانی سفیر مسلسل افغان حکام کو لاش کی واپسی کیلئے زور دیتے رہے ان کی میت سرکاری وفد وطن واپس لایا۔ دفتر خارجہ نے ایس پی طاہر خان کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہیں وزیر داخلہ برائے مملکت شہریار خان آفریدی , شوکت یوسفزئی , محسن داوڑ , ڈی سی خیبر اور سیکیورٹی حکام نے ایس پی رورل پشاور طاہر خان داوڑ کی میت وصول کی ہے ایس پی رورل پشاور طاہر خان داوڑ 26 اکتوبر کو اسلام آباد سے اغوا کیئے گئے تهے 28 اکتوبر کو تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کر کے پولیس کی تحقیقاتی ٹیمیں بنا دی گئی تھی۔ ایس پی رورل پشاور طاہر خان کے فون نے آخری لوکیشن ایف ٹین میں ظاہر کی تھی بنوں میں تعیناتی کے دوران طاہر خان داوڑ کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملی تھیں۔ ٹیموں نے پنجاب اور دیگر علاقوں میں پولیس افسر کی تلاش شروع کی اور اسلام آباد پولیس نے بھی مختلف علاقوں میں چھاپے مارے , شمالی وزیرستان میں ٹیم نے تلاش کی اور جرگہ عمائدین سے بھی رابطے کئے مگر کامیابی نہ ملی گذشتہ روز اطلاع ملی کہ افغان صوبہ ننگرہار کے ضلع دربابا کے لوگوں کو ایک لاش ملی ہے جس کے ساتھ ایس پی طاہر خان داوڑ کا سروس کارڈ بھی برآمد ہوا ہے