پشاور سے کراچی جانے والی ٹرین کا افتتاح 23 دسمبر کو ہوگا
— December 11, 2018لاہور ( اے آئی اے ) پشاور سے کراچی جانے والی ٹرین کا افتتاح 23 دسمبر کو ہوگا تفصیلات کے پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح 23 دسمبر کو ہوگا رحمان بابا ایکسپریس کراچی سے براستہ فیصل آباد پشاور اور پشاور سے کراچی چلائی جائے گی رحمان بابا ایکسپریس 26 گھنٹے 30 منٹ میں پشاور سے کراچی پہنچے گی۔ کراچی سے پشاور تک رحمان بابا ایکسپریس کا کرایہ 780 روپے مقرر کیا گیا ہے رحمان بابا ایکسپریس پر پہلے روز مسافروں کو 50 فیصد رعایتی ٹکٹ دی جائے گی اس سلسلے میں چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور نے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو لیٹر جاری کردیا ہے