کراچی کو موٹر وے سے ملانے کیلئے ملیر ایکسپریس وے منصوبہ
— December 11, 2018کراچی ( اے آئی اے ) کراچی کو موٹر وے سے ملانے کیلئے ملیر ایکسپریس وے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ملیر ایکسپریس وے منصوبہ آئندہ سال شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس منصوبے کے تحت موٹر وے کو کراچی شہر سے منسلک کردیا جائے گا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملیر ایکسپریس وے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے ایک مختصر ترین روٹ ہوگا جو موٹر وے کو کراچی شہر سے منسلک کرے گا وزیر اعلیٰ سنده نے کہا کہ پروجیکٹ کیلئے30فیصد حکومت سندھ 30 فیصد پی پی ایکوائٹی اور 40 فیصد بینکوں سے قرض لیا جائے گا۔ پروجیکٹ پر جولائی 2019 سے کام شروع ہوگا جو تین سال میں مکمل ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے مختصر ترین متبادل روٹ ہوگا جو موٹر وے کو کراچی شہر سے منسلک کرے گا اوریہ 6 رویہ دو طرفہ ایکسپریس وے ہوگا جو ملیر ندی کے بائیں کنارے پر تعمیر کیاجائے گا۔ پروجیکٹ قیوم آباد کے پی ٹی انٹر چینج سے شروع ہوگا اور موٹر وے ایم 9 تک 50 کلومیٹر ڈی ایچ اے فیز 9 کے قریب ختم ہوگا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاه نے پروجیکٹ کی تمام کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے