سپریم کورٹ کا پرائیویٹ اسکولوں کو فیسیں کم کرنے کا حکم
— December 13, 2018اسلام آباد ( اے آئی اے ) سپریم کورٹ نے پرائیویٹ اسکولوں کو فیسیں 20 فیصد کم کرنے کا حکم دیا ہے تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ تمام نجی اسکول فیسیں 20 فیصد کم کریں گے اور گرمیوں کی چھٹیوں میں وصول کی گئی فیس والدین کو واپس کی جائے گی اسکول ہر سال فیس میں پانچ فیصد اضافہ کر سکتے ہیں کوئی سکول بند نہیں کیا جائے گا چیئرمین ایف بی آر تمام نجی اسکولوں کے اکاؤنٹس کی لیجر بکس اور کمپیوٹر ریکارڈ قبضے میں لے کر ٹیکس ادائیگی کی پڑتال کریں سپریم کورٹ نے ایف بی آر کو تمام نجی اسکولوں کے اکاؤنٹس اور ٹیکس ریکارڈ کی چھان بین کا بھی حکم دیا ہے