سنده پولیس کے 2014 میں بھرتی کیئے گئے 57 اہلکار برطرف

سنده پولیس کے 2014 میں بھرتی کیئے گئے 57 اہلکار برطرف

نواب شاہ ( اے آئی اے ) سنده پولیس کے 2014 میں بھرتی کیئے گئے 57 پولیس اہلکار برطرف کر دیئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق شہید بینظیر آباد کے 57 پولیس اہلکاروں کو سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں برطرف کردیا گیا ہے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے 57 پولیس اہلکاروں کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے محکمه پولیس کے مطابق ان اہلکاروں کو سپریم کورٹ کے حکم پر برطرف کیا گیا ہے برطرف ہونے والے پولیس اہلکاروں کو 2014 میں قواعد و ضوابط کے برعکس اور جعلی طریقے سے بھرتی کیا گیا تھا سپریم کورٹ کے نوٹس اور انکوئری کے بعدثابت ہوا تها کہ ان پولیس اہلکاروں کی بھرتی جعلی طریقے سے ہوئی تهی

About author