کراچی پولیس میں باصلاحیت افسران کے تقرر سے تفتیش کا معیار بلند کیا جا رہا ہے , ڈاکٹر کلیم امام

کراچی پولیس میں باصلاحیت افسران کے تقرر سے تفتیش کا معیار بلند کیا جا رہا ہے , ڈاکٹر کلیم امام

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی پولیس میں باصلاحیت افسران کے تقرر سے تفتیش کا معیار بلند کیا جارہا ہے اور پولیس اصلاحات سے تفتیش و انصاف میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار آئی جی پولیس سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے آڈیٹوریم میں پولیس ریفارمز کمیٹی , پولیس اصلاحات کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اصلاحات اور نظام انصاف بہتر بنانے سے متعلق اقدامات سے تفتیش و تحقیقات اور دیگر معاملات میں غیر معمولی مدد ملے گی تحقیقات کے لیے بجٹ بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔ فارنزک تفتیش کے لیئے باضابطہ نصاب تشکیل دیا جاچکا ہے ۔ مفاد عامہ میں پولیسنگ کے عمل کو باضابطہ میکنزم کی شکل دی گئی ہے ۔ شکایات کے فوری ازالے کی تیاری بھی کی جا رہی ہے اور محکمه پولیس میں باصلاحیت پولیس افسران کے تقرر سے کراچی پولیس میں تفتیش کے شعبے کو تقویت بہم پہنچائی جا رہی ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کا منصب بھی وضع کیا گیا ہے محکمه پولیس میں تحقیقات کے لیئے 200 انسپکٹرز لائے جا رہے ہیں۔ 170 انسپکٹرز برائے قانون بھی تعینات ہوں گے اور 30 پی ڈی ایس پیز اور ٹی او آرز کی ریکروٹمنٹ بھی کی جا رہی ہے

About author