شہباز شریف کی بطور چیئرمین پی اے سی تقرری کے خلاف درخواست خارج

شہباز شریف کی بطور چیئرمین پی اے سی تقرری کے خلاف درخواست خارج

اسلام آباد ( اے آئی اے ) شہباز شریف کی بطور چیئرمین پی اے سی تقرری کے خلاف درخواست خارج کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق درخواست گزار ریاض حنیف نے شہباز شریف کی بطور چیئرمین تعیناتی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تقرری کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے اسے ناقابل سماعت قرار دے دیا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ 14 صفحات پر مشتمل ہے چیف جسٹس اطہر من الله اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کو صوابدیدی اختیارات حاصل ہیں شہباز شریف اور سعد رفیق پر ابھی الزامات ہیں وہ مجرم نہیں ہیں فیصلے کے متن کے مطابق جب تک جرم ثابت نہ ہو وہ بے گناہ تصور ہوں گے

About author