پولیس رولز کے مطابق محکمانہ سزائیں دی جائیں , ڈاکٹر سید کلیم امام

پولیس رولز کے مطابق محکمانہ سزائیں دی جائیں , ڈاکٹر سید کلیم امام

کراچی ( اے آئی اے ) پولیس رولز کے مطابق محکمانہ سزائیں دی جائیں پولیس رولز کے برخلاف محکمانہ سزائیں نہ دی جائیں ان خیالات کا اظہار آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بدعنوان ملازمین کو لازمی سزائیں دیں اور ان سے کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہ برتی جائے تاہم ایسے ملازمین جو ممکنہ طور پر بے بنیاد , من گھڑت اور جھوٹے الزامات کے زیر عتاب ہیں انہیں فی الفور ملازمتوں پر بحال کیا جائے ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ تھانہ جات کی سطح پر پندرہ لاکھ روپے جاری کردیئے گئے ہیں لہٰذا جن تھانوں میں رپورٹنگ سینٹرز موجود ہیں وہاں انویسٹی گیشن رومز بھی قائم کیئے جائیں اور جن تھانوں میں رپورٹنگ سینٹرز نہیں ہیں وہاں رپورٹنگ سینٹرز کا قیام جلد سے جلد ممکن بنایا جائے تاکہ تفتیش کے جملہ اقدامات کو مزید متحرک اور موثر بنایا جاسکے کیسز کی تفتیش , تحقیق و دیگر ضروری امور کو تقویت دینے اور جدت لانے کے لیئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بهی استعمال میں لایا جائے آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ پولیس رولز کے برخلاف محکمانہ سزائیں ہرگز نہ دی جائیں اور جو پولیس افسران اور جوان محکمانہ انکوائریز میں کلیئر قرار دیئے جاچکے ہیں انہیں ملازمتوں پر بحال کیا جائے انہوں نے کہا کہ قابل معطلی / سزا کے ٹھوس اور موثر شواہد کی بنیاد پر ہی محکمانہ سزاؤں کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایسی کالی بھیڑیں دوبارہ سے محکمہ پولیس کا حصہ نہ بن سکیں اجلاس میں تمام ایڈیشنل آئی جیز , ڈی آئی جیز , ایس ایس پیز اور اے آئی جیز نے شرکت کی

About author