حکومت سنده کا نئے تعمیر 20 اسکول چلانے کے لیئے نجی شعبے کے ساتهه معاہدہ
— January 31, 2019کراچی ( اے آئی اے ) حکومت سنده کا نئے تعمیر 20 اسکول چلانے کے لیئے نجی شعبے کے ساتهه معاہدہ طے پاگیا تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ اور ایجوکیشن مینجمنٹ آرگنائزیشن نے یو ایس ایڈ سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت تعمیر کیئے گئے 20 اسکولز کو چلانے کے لیئے ایک معاہدے پر دستخط کیئے ہیں معاہدے پر دستخط کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی جس میں امریکی حکومت کے سینئر افسران , محکمہ تعلیم ایس بی ای پی میں پارٹنر اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن قاضی شاہد پرویز اور دو منتخب ای ایم اوز , سکھر انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ( سکھر آئی بی اے ) اور دی سٹیزن فائونڈیشن (ٹی سی ایف) نے ان اسکولوں کو 10 سالوں کے لیئے چلانے کے معاہدے پر دستخط کیئے ان معاہدوں کے تحت سکھر آئی بی اے نئے تعمیر ہونے والے 9 اسکولوں کا انتظام سنبھالے گی اور ضلعی پیکیج سکھر اور لاڑکانہ کے تحت 17 ترجیحی اسکولوں کا انتظام سنبھالے گی , ٹی سی ایف 11 نئے تعمیر کیے گئے اسکولوں اور دادو اور قنبر شہداد کوٹ کے ضلعی پیکیج کے تحت 8 ترجیحی اسکولوں کا انتظام سنبھالے گی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ان اسکولوں کے لیے یوایس ایڈ 159.2 ملین ڈالرز دے رہا ہے جبکہ حکومت سندھ 10 ملین ڈالرز دے رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے سندھ میں تعلیم کو جدید بنانے میں یوایس ایڈ کا شکریہ ادا کیا جان اسمتھ سرین نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی حکومت پاکستان میں تعلیم کے حوالے سے تعاون کی خواہاں ہے واضح رہے کہ یوایس ایڈ سندھ میں 118 اسکولز تعمیر کررہا ہے ۔ جن علاقوں میں اسکولز تعمیر کیے جائیں گے ان میں ضلع دادو , جیکب آباد , قنبر شہداد کوٹ , کشمور , خیر پور , لاڑکانہ , سکھر , شکارپور اور گھوٹکی سمیت کراچی کے 5 ٹائون بن قاسم , گڈاپ , کیماڑی , لیاری اور اورنگی شامل ہیں اس وقت تک 47 اسکولز مکمل ہوچکے ہیں جس میں سے 23 اسکول پہلے ہی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر دیئے جاچکے ہیں حکومت سندھ اور ایجوکیشن مینجمنٹ آرگنائزیشن کے مابین ہونے والے معاہدے کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ , یونائیٹڈ اسٹیٹ ایجنسی برائے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ( یو ایس ایڈ ) کے ڈپٹی مشن ڈائریکٹر برائے سندھ اور بلوچستان جان اسمتھ سرین , صوبائی وزیرتعلیم سید سردار شاہ موجود تھے