پی ٹی سی ایل کی آمدنی میں اضافہ

پی ٹی سی ایل کی آمدنی میں اضافہ

کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشنز کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) کی آمدنی میں اضافہ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشنز کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) نے گذشته روز اسلام آباد میں ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 31 دسمبر 2018ء کو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق گذشتہ سال کے مقابلے میں پی ٹی سی ایل گروپ کے خالص منافع میں22 فیصد اضافہ ہوا ہے پی ٹی سی ایل کی آمدنی مذکورہ سال کے لئے 70.1 ارب روپے رہی جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں0.7فیصد زیادہ ہے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشنز کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) کی آمدنی نے 2014 کے بعد سے پہلی بار 2018ء میں سالانہ ترقی کی ہے

About author