ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان – ٹڈاپ مسقط میں تجارتی نمائش منعقد کرے گا
— March 14, 2019کراچی ( اے آئی اے ) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان – ٹڈاپ مسقط میں تجارتی نمائش منعقد کرے گا تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش کا انعقاد 14 سے 16 اکتوبر 2019 کو ہو گا جس میں فوڈ , ڈرنکس , ڈیری , کافی , کیٹرنگ مصنوعات اور ریسٹورنٹ , کیفے , پراسیسنگ و پیکیجنگ کی خدمات وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کر سکیں گے نمائش میں شرکت کے ذریعے انہیں عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرنے کا موقع ملے گا جس سے برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی مسقط میں منعقد ہونے والی 14 ویں فوڈ اینڈ ہاسپی ٹیلٹی ایگزی بیشن میں شرکت کے خواہش مندوں سے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان – ٹڈاپ نے 15 مارچ 2019 تک درخواستیں طلب کی ہیں