سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور
— March 26, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پاکستان نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتے کے لئے ضمانت منظور کرلی ہے عدالت نے 50 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا چیف جسٹس آصف سعید کهوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا نواز شریف ملک نہیں چھوڑ سکتے وہ 6 ہفتے میں اپنی مرضی کا علاج کراسکیں گے نواز شریف 6 ہفتے بعد سرنڈر کریں گے سرنڈر نہ کرنے پر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو طبی بنیادوں پر دی جانے والی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے سپریم کورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ علاج کیلئے مختصر مدت کیلئے ضمانت کی استدعا مناسب ہے۔ نواز شریف دوران ضمانت پاکستان میں کہیں سے بھی علاج کروا سکتے ہیں تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دوران ضمانت ہائیکورٹ سے اپیل خارج ہوئی تو نواز شریف کی گرفتاری کا فیصلہ عدالت عالیہ کرے گی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ہے چھ ہفتے بعد ان کی ضمانت ازخود منسوخ ہو جائے گی چھ ہفتے بعد نواز شریف نے خود کو قانون کے حوالے نہ کیا تو گرفتار کیا جائے ضمانت میں توسیع کے ہمراہ سرنڈر کرنا قابل قبول نہیں ہوگا