خواجہ سراؤں کو سندھ پولیس میں ملازمت دینے کا فیصله

خواجہ سراؤں کو سندھ پولیس میں ملازمت دینے کا فیصله

 


کراچی ( اے آئی اے ) خواجہ سراؤں کو سندھ پولیس میں ملازمت دی جائے گی تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں خواجہ سراؤں کو بهی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے آئی جی پولیس سندھ ڈاکٹر کلیم امام  نے کہا ہے کہ سندھ پولیس میں پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کو ملازمت دی جائے گی جو مختلف دفاتر میں فرائض انجام دیں گے انہوں  نے کہا که اقلیتی برادری کے  افراد کو بھی سندھ پولیس میں ملازمت دی جائے گی اور سندھ پولیس میں معذوروں کا کوٹہ بھی بحال کیا جارہا ہے

About author