سندھ میں 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
— April 3, 2019
کراچی ( اے آئی اے ) سندھ میں 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے 4 اپریل بروز جمعرات سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی چالیسویں برسی کے حوالے سے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کے تحت چلنے والے تمام خودمختار و نیم خود مختار ادارے ، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز کے دفاتر کل 4 اپریل بروز جمعرات بند رہیں گے