عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافه
— April 4, 2019
کراچی ( اے آئی اے ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافه کے بعد سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گذشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں3 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس طرح سونے کی فی اونس قیمت 1294 ڈالرز کی سطح پر رہی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے اضافے سے 72200 روپے ہوگئی ہے دس گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے سے 61900 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 900 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی ہے تین دن کے دوران سونے کی قیمت میں 1650روپے کا اضافہ ہوا ہے