سندھ پولیس شعبہ کرائم برانچ کا نام کرائم اینڈ انویسٹی گیشن کرنے کا فیصلہ

سندھ پولیس شعبہ کرائم برانچ کا نام کرائم اینڈ انویسٹی گیشن کرنے کا فیصلہ

 

کراچی ( اے آئی اے ) سندھ پولیس شعبہ کرائم برانچ کا نام تبدیل کر کے کرائم اینڈ انویسٹی گیشن کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق سی پی او میں کرائم برانچ کے حوالے سے آئی جی پولیس سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی جی کرائم برانچ  نے شعبہ کرائم برانچ کے مجموعی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرائم برانچ کانام تبدیل کر کے کرائم اینڈ انویسٹی گیشن کیا جارہا ہے ایس ایس پیز کرائم کراچی , حیدرآباد اور سکھر کو تفویض مخصوص فرائض کے علاوہ آئی جی پولیس سندھ کی جانب سے مزید ضروری ٹاسک بھی دیئے جائینگے اور تمام ایس ایس پیز کو کرائم سین پر شواہد محفوظ بنانے اور مؤثر تفتیش کے لیئے موبائل کرائم سین لیبارٹریز فراہم کی جائیں گی ہر ضلع کرائم انویسٹی گیشن کے لیئے موبائل یونٹ تشکیل دے گا ہر انویسٹی گیشن آفیسر کو ایک جگہ کی تحقیقات کے لیئے منظور شدہ انویسٹی گیشن بیگ فراہم کیا جائے گا , ہر تھانے میں آڈیو/ ویژول ریکارڈنگ جیسی سہولتوں سے آراستہ انویسٹی گیشن روم قائم کیئے جائیں گے انویسٹی گیشن کی کارکردگی جانچنے اور آڈٹ کے لیئے مؤثر نظام متعارف کرایا جائے گا , جس پر اسسمنٹ بورڈ کے ذریعے عمل درآمد کرایا جائے گا جبکہ اسکول آف انویسٹی گیشن کا نام مناسب سائنسی اصطلاحات سے تبدیل کرکے اسٹاف کی تعیناتی اور ٹریننگ برانچ کے مطابق ان کی تنخواہوں سے متعلق مناسب اورحتمی تجاویز پیش کی جائیں اور اسکول آف انویسٹی گیشن کرائم برانچ کے تحت محکمانہ امور انجام دے گا ایس پی کرائم مانیٹرنگ کے امور دیگر متعلقہ دفاتر سے انٹرلنک ہوں گے اور اس حوالے سے آئی ٹی برانچ سافٹ ویئر تیار کرے گی اے آئی جی فارنزک اورکرائم ریکارڈ آفس کے انتظامی ودیگر امورکرائم برانچ کی زیرنگرانی انجام دیئے جائیں گے

About author