اسلام آباد ایئرپورٹ کا روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لیئے انتخاب
— April 6, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا روڈ ٹو مکہ پائلٹ پراجیکٹ کے لیئے انتخاب تفصیلات کے مطابق روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کیلئے 14رکنی سعودی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا سربراہ وفد ڈی جی امیگریشن جنرل سلیمان اپنی رپورٹ سعودی وزارت مذہبی امور کو دیں گے سعودی وفد نے روڈ ٹو مکہ پائلٹ پراجیکٹ میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انتخاب کرتے ہوئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے باخبر ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کی حتمی منظوری کے بعد فوری طور پر امیگریشن اور کسٹم ڈیسک اسلام آباد ایئرپورٹ پر بنائے جائیں گے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں صرف عازمین حج جائیں گے جبکہ ملازمت یا وزٹ ویزے والوں کو یہ سہولت حاصل نہیں ہوگی رواں برس روڈ ٹو مکہ پائلٹ پراجیکٹ کے لیئے کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تجویز کیا گیا تھا تاہم سعودی وفد نے اسلام آباد ایئرپورٹ کو اس پراجیکٹ کیلئے منتخب کیا ہے رواں برس روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سہولیات 90فیصد عازمین کوحاصل نہیں ہوسکیں گی رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے پاکستان سے جانے والے عازمین حج کی امیگریشن کی سہولت اسلام آباد ایئرپورٹ پرمیسر ہوگی جبکہ کراچی , لاہور , پشاور سمیت دیگر ایئرپورٹس سے جانیوالے عازمین کی امیگریشن جدہ اورمدینہ منورہ ایئرپورٹس پر ہی کی جائے گی