قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) کے ہیڈ آفس کی اسلام آباد منتقلی شروع ہوگئی

قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) کے ہیڈ آفس کی اسلام آباد منتقلی شروع ہوگئی

 


کراچی ( اے آئی اے ) قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) کے ہیڈ آفس کی اسلام آباد منتقلی شروع ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) کی انتظامیہ  نے ہیڈ آفس کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد منتقلی پر کام شروع کردیا ہے جبکه فلائٹ ریزرویشن کا پورا نظام کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا جاچکا ہے قومی ایئر لائن ہیڈ آفس کی منتقلی کے پہلے مرحلے میں شعبہ ہیومن ریسورس کو اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے کاک پٹ اور کیبن کریو کی بڑی تعداد کو بھی اسلام آباد بھیجا جاچکا ہے اور اگلے مرحلے میں فنانس کے شعبے کو بهی اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا  پی آئی اے کے شعبہ ہیومن ریسورس کے گریڈ 5 سے لے کر جنرل منیجر تک کے افسران کا فوری طور پر اسلام آباد تبادلہ کرنے کے احکامات بهی جاری کردیئے گئے ہیں

About author