کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو منافع بخش ادارہ بنایا جائے گا , سعید غنی
— May 9, 2019
کراچی ( اے آئی اے ) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو منافع بخش ادارہ بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی گورننگ باڈی کے اجلاس کے دوران کیا وزیر بلدیات نے کہا ایڈہاک ملازمین کے سلسلے میں دوبارہ درخواستیں طلب کرکے ان 704 ملازمین کو پروسیس کے ذریعے ازسر نو ملازمت کی فراہمی کا موقع دیا جائے گا اور این ایل سی کو بلک میں پانی کی واٹر ٹینکرز کے ذریعے ہونے والی فراہمی کے معاہدے میں آئندہ تین سال کی توسیع کی گورننگ باڈی اجازت دے رہی ہے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے تمام اقدامات کو بروئے کار لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق 9 فیصد ٹیرف میں اضافے کی منظوری دی جارہی ہے لیکن اس حوالے سے صنعتکاروں کے تحفظات کے ساتھ یہ بھی دیکھا جائے کہ اگر یہ اضافہ صنعتوں پر لاگو نہ کیا جائے تو ادارے کوکتنا نقصان جبکہ ٹیرف نہ بڑھانے سے صنعتوں کو کتنا فائدہ ہوتا ہے اور اس کی مکمل رپورٹ یکم جولائی 2019 سے قبل گورننگ باڈی کے اجلاس میں پیش کی جائے۔ نرخوں کو بھی ریوائز کیا جارہا ہے جبکہ زیر زمین پانی کے لائسنس اور ان کی فیسوں کے حوالے سے محکمہ قانون سے مشاورت کی جائے گی