صوبائی حکومت کراچی سرکلر ریلوے شروع کرنے کے لیئے تیار ہے , سید مراد علی شاه
— May 16, 2019
کراچی ( اے آئی اے ) صوبائی حکومت کراچی سرکلر ریلوے ( کے سی آر ) شروع کرنے کے لیئے تیار ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گذشته روز وزیراعلٰی ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں کیا انہوں نے کہا اس کے لیئے پاکستان ریلوے کو پندرہ دن میں رائٹ آف وے دینا پڑے گا اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکام کی تعمیل سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیئے پُرعزم ہیں اس کے لیئے چین اور اسلام آباد میں بھی ملاقاتیں کی ہیں یہ منصوبہ سی پیک سے متعلق جے سی سی اجلاس میں بھی منظور کیا گیا ہے اب وفاق کو یہ منصوبہ منظور کرنا ہی پڑے گا فزیبلٹی اسٹڈی پہلے ہی ہو چکی ہے ، اس کے لیے خود مختار ضمانت فراہم کرنا ہو گی وزیراعلٰی سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ ریلوے حکام کو خط لکھ کر رائٹ آف وے سے تجاوزات ہٹوائے پھر اسے صوبائی حکومت کو منتقل کیا جائے تاکہ اس منصوبے کو شروع کرنے کے لیئے بین الاقوامی ٹینڈرز طلب کیئے جاسکیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری میں حاضری سے قبل کڈنی ہل اور ہل پارک علاقوں کے غیر قانونی الاٹیز کو نوٹس جاری کیا جاسکتا ہے کمشنر کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ ہاکی کے وائے ایم سی اے ( YMCA ) گراؤنڈ کو بحال کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ میٹروپول ہوٹل کے آس پاس فٹ پاتھ سے تجاوزات ہٹائی جائیں۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ انہوں نے فٹ پاتھ کے کچھ حصوں کو صاف کروایا ہے اور میٹروپول ہوٹل کے کنارے پر ولیج ریسٹورنٹ کے حصے کو اگلے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹا دیا جائے گا۔ کمشنر نے وزیراعلیٰ سندھ کو یہ بھی بتایا کہ الٰہ دین پارک کے دفتر کا علاقہ سیل کر کے سپریم کورٹ کو رپورٹ ارسال کر دی گئی ہے اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی , وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب , چیف سیکریٹری ممتاز شاہ , پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو , سیکریٹری داخلہ قاضی کبیر , کمشنر کراچی افتخار شلوانی , سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ , ایم ڈی واٹر بورڈ اسد الله , ڈی جی کے ڈی اے , ڈی جی ایس بی سی اے بهی موجود تهے