اسٹیٹ بینک نے عید پر 360 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ فراہم کیئے
— June 4, 2019
کراچی ( اے آئی اے ) اسٹیٹ بینک پاکستان نے عید پر 360 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ فراہم کیئے تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک پاکستان نے عیدالفطر پر اپنے ذیلی ادارے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ دفاتر کے ذریعے مجموعی طور پر 360 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ فراہم کیئے ہیں اسٹیٹ بینک پاکستان نے بینکوں کو بھی نئے کرنسی نوٹ جاری کیئے ہیں تاکہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایمز کے آپریشنز اور ان میں نقد رقوم کی دستیابی مؤثر طور پر جاری رہے عیدالفطر کے موقع پر عوام کو براہ راست فراہم کیے گئے 100 روپے اور اس سے کم مالیتوں کے 61 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ بھی شامل ہیں جو بینکوں کے کیش کاؤنٹرز اور ایس ایم ایس سروس ( 8877 )کے ذریعے عوام کو رمضان المبارک کے دوران فراہم کیے گئے 61 ارب روپے میں سے 54 ارب روپے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے جاری کئیے گئے یہ سہولت ملک کے 142 شہروں میں بینکوں کی 1700سے زائد برانچوں پر دستیاب تھی اس سروس سے عیدالفطر سے قبل 30 لاکھ سے زائد افراد نے استفادہ کیا ہے