بجلی کی قیمتوں میں 10 پیسے اضافه
— June 26, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) بجلی کی قیمتوں میں 10 پیسے اضافه تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 10 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے حالیہ اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق لائف لائن , کے الیکڑک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا تاہم صارفین کو آئندہ ماہ بجلی کے بل اضافی نرخوں کے مطابق موصول ہوں گے مئی میں پانی سے 29.69 اور کوئلے سے 12.12 فیصد بجلی پیدا کی گئی مقامی گیس سے 16.32 اور درآمدی سے 28.76 فیصد بجلی پیدا ہوئی یہ اضافہ صارفین سے آئندہ ماہ بجلی کے بلوں میں وصول کیا جائے گا