حج پروازیں شروع 3374 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے
— July 6, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) حج پروازیں شروع 3374 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق مختلف حج پروازوں سے اب تک 3374 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں پہلی دو پروازوں کے ذریعے 574 عازمین حج مدینہ پہنچے جبکہ جمعہ کو 2800 مزید عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں جمعہ کو پی آئی اے کے ذریعے 78 ہزار عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کے لئے پروازوں کا آغاز ہو گیا ہے پہلے روز چار پروازیں اسلام آباد , لاہور , کراچی اور پشاور سے روانہ ہوئیں اسلام آباد سے مدینہ جانے والی پرواز کے عازمین حج سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملاقات کی اور انہیں روانہ کیا ہے