شرجیل میمن کیخلاف تفتیش , چیئرمین نیب نے منظوری دے دی

شرجیل میمن کیخلاف تفتیش , چیئرمین نیب نے منظوری دے دی

 

کراچی ( اے آئی اے ) شرجیل میمن کیخلاف تفتیش , چیئرمین نیب نے منظوری دے دی ترجمان نیب کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے چیئرمین کی جانب سے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف تفتیش کی منظوری دیدی گئی ہے چیئرمین نیب کی اجازت کے بعد اب باقاعدہ تفتیش کا آغاز کیا گیا ہے شرجیل میمن کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ پر تفتیش کی جائے گی شرجیل میمن پر الزام ہے کہ انہوں  نے عوامی عہدے پر اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اربوں روپے کی کرپشن کی اور بدعنوانی کے ذریعے کئی بے نامی جائیدادیں بنائیں تفصیل کے مطابق شرجیل میمن اور ان کی والدہ کے نام پر 270 ایکڑ کی ذرعی زمین ہے  انہوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک 1 ارب 8 کروڑ سے زائد رقم بھجوائی اس کے علاوہ حیدرآباد راول فارم ہاؤس کی مالیت 1 ارب روپے ہے جبکہ حیدرآباد میں ہی دس کروڑ سے زائد مالیت کی کاٹن فیکٹری بنائی گئی شرجیل میمن نے والدہ کے نام پر ڈی ایچ اے میں تین پلاٹس خریدے تینوں پلاٹس کی مالیت 21 کروڑ روپے بنتی ہے نیب ترجمان کے مطابق شرجیل میمن اور ان کی اہلیہ کے نام پر کئی فلیٹس اور ولاز ہیں سائٹ ایریا میں اپنے ملازمین کے نام پر بھی 6 پلاٹ خریدے گئے یہ پلاٹ پرسنل سیکریٹری اظہار حسین , ڈرائیور سبحان اور پراپرٹی ایجنٹ آغا احسان کے نام پر خریدے گئے قومی احتساب بیورو ( نیب ) ترجمان کے مطابق یہ تمام بے نامی جائیدادیں خاندان اور ملازمین کے نام پر بنائی گئیں نیب کراچی نے شرجیل میمن کی تمام جائیدادوں کی تفصیل جاری کر دی ہے

About author