حکومت تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتی ہے , وزیراعظم عمران خان
— July 10, 2019
کراچی ( اے آئی اے ) حکومت تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار معاشی ٹیم کے ہمراہ کراچی کے دورے پر آئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے تاجروں کے وفد سے ملاقات میں کیا تاجروں نے انہیں خرید و فروخت پر شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے کی تجویز دی وزیر اعظم نے واضح کیا کہ خرید و فروخت کے لئیے شناختی کارڈ کی شرط ختم نہیں ہوگی اب کاروبار پرانے طریقے سے نہیں چلے گا , مسائل حل کریں گے انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتی ہے اب پاکستان کی معیشت پرانے طریقہ کار کے تحت نہیں چلائی جاسکتی ہماری اولین ترجیح غربت کا خاتمہ اور معاشی عمل کو تیز کرنا ہے ان مسائل کے حل کیلئے ہمیں تاجروں کی مدد چاہیے کاروباری برادری پارٹنر بن کر حکومت کے ساتھ کام کرے تاجروں کے وفود نے ٹیکس نظام میں اصلاحات , مہنگائی پر کنٹرول , اسمگلنگ کی روک تھام , کاروبار میں آسانی , سرمایہ کاری کے فروغ , روزگار کے مواقع بڑھانے اور محصولات میں اضافہ کیلئے بھی تجاویز پیش کیں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خوف کی فضا ختم کر کے کاروبار کی آسانی کے لیئے کام کریں گے تاجروں نے برآمدی شعبے پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کرنے کی تجویز دی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے کراچی آنے کا مقصد تاجروں کے مسائل حل کرنا ہے مسائل کا فوری حل نکالنے کیلئے میری معاشی ٹیم موجود ہے