موبائل صارفین کیلئے خوشخبری ، 100 روپے لوڈ پر 88.9 روپے ملیں گے
— July 15, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) موبائل صارفین کیلئے خوشخبری ، اب 100 روپے لوڈ پر 88.9 روپے ملیں گے تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پاکستان نے موبائل کمپنیوں کو اضافی ٹیکس وصولی سے روک دیا جس کے بعد موبائل کارڈز پر آپریشنل اور سروسز فیس ختم کر دی گئی ہے اب 100 روپے کے لوڈ پر 76.94 کے بجائے 88.89 روپے ملیں گے واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل موبائل فونز پر 100 روپے چارج کروانے پر 100 روپے کا بیلنس ہی آتا تھا جس کے خلاف موبائل کمپنیوں نے عدالت عالیہ رجوع کیا اور پھر سے 76.94 روپے کی کٹوتی ہونے لگی تھی تاہم اب دوبارہ سپریم کورٹ کے حکم پر آپریشنل اور سروسز فیس میں کمی کی گئی ہے موبائل صارفین کو 100 روپے کے لوڈ پر 11.95 روپے کا ریلیف ملے گا۔