حیدرآباد پریس کلب کی جانب سے ادریس بختیار کی یاد میں تعزیتی اجلاس

حیدرآباد پریس کلب کی جانب سے ادریس بختیار کی یاد میں تعزیتی اجلاس

حیدرآباد ( اے آئی اے ) حیدرآباد پریس کلب کی جانب سے ادریس بختیار کی یاد میں تعزیتی اجلاس تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف سینئر صحافی ادریس بختیار کی یاد میں حیدرآباد پریس کلب کی جانب سے عقیل ابراہیم آڈیٹوریم میں تعزیتی اجلاس ہوا ، اجلاس میں سینئر صحافیوں ، مرحوم کے عزیزوں اور دوستوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے ادریس بختیار کی صحافتی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنے پیشے کی حرمت کو کبھی مجروح نہیں ہونے دیا ، وہ محنتی صحافی اور سچے پاکستانی تھے ۔ مرحوم ادریس بختیار کے دیرینہ دوست اور ماہر تعلیم پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا کہ ادریس بختیار نےحیدرآباد سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا اور ملکی میڈیا سے بین الاقوامی میڈیا تک اعلیٰ مقام حاصل کیا وہ ایک اعلیٰ ظرف انسان تھے ، انہوں نے کبھی کسی کا کوئی قرض نہیں رکھا ، سب سے رشتے ناطے نبھاتے تھے ۔ سینئر صحافی ابوالحسنات نے کہا کہ ادریس بختیار نے رپورٹنگ میں کبھی اپنے نظریات کو آڑے آنے نہیں دیا، انہوں نے کہاکہ ادریس بختیار تعلقات بنانے اور نبھانے کا فن جانتے تھے ، وہ اپنے لہجے کے دھیمے پن کی وجہ سے دوستوں کا وسیع حلقہ رکھتے تھے ، جماعت اسلامی کے رہنما عبدالوحید قریشی نے کہاکہ ادریس بختیار نظریاتی پاکستانی تھے ، سب سے دوستانہ تعلقات رکھتے تھے ، انہوں نے حیدرآبادکے نام کو بلند کیا ،صحافتی میدان میں کبھی کسی لالچ اور دھمکی کو آڑے آنے نہیں دیا ، سینئر صحافیوں نصیر احمد سلیمی ، ابرار بختیار ، رفیق شیخ ، ظہیر احمد اور سہیل سانگی نے بھی تقریب سے خطاب کیا

About author