کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان , چھٹیاں منسوخ

کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان , چھٹیاں منسوخ

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے , محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سویرے بھی شدید بارش ہو سکتی ہے اور کل بھی موسلادھار بارش متوقع ہے محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے بارش کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہوگیا  آج سے موسلادھار بارشیں ہوں گی مغربی سسٹم سہ پہر کے وقت شہر میں داخل ہوگا یہ سلسلہ منگل تک جاری رہے گا صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا صوبائی وزیر  نے باتھ آئی لینڈ میں پانی کی لائن پر واٹر بورڈ کے افسران سے بریفنگ لی میئر کراچی وسیم اختر  نے بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے میونسپل سروسز , میڈیکل , فائر بریگیڈ , پارکس اور دیگر لازمی سروسز کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے ڈیوٹی پر طلب کرلیا ہے میئر کراچی کی ہدایت پر شہر کے بڑے برساتی نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی شروع کر دی گئی ہے میئر کراچی وسیم اختر  نے تمام متعلقہ افسران و ملازمین کوضروری مشینری اور دیگر سامان کے ہمراہ سڑکوں پر موجود رہنے اور شہر کے تمام علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے  کی ہدایت کی ہےبارش

About author