ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی ضروری ہے , عارف علوی

ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی ضروری ہے , عارف علوی

 


اسلام آباد (  اے آئی اے ) ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار صدر مملکت عارف علوی  نے ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے عالمی دن کے سلسلہ میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں  نے کہا محدود وسائل کے باوجود پاکستان یرقان سمیت دوسرے مہلک امراض کے خاتمے کیلئے اقدامات رہا ہے  پاکستان میں سرنجوں کا غیر ضروری استعمال بیماریوں کی وجہ بن رہا ہے ,  صحت اور تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری سے ترقی کا حصول ممکن ہے  ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی وجوہات تقریباً یکساں ہیں , انتقال خون کے غیر محفوظ طریقوں اور سرنجوں کے دوبارہ استعمال سے یہ دونوں مہلک بیماریاں زیادہ تر لاحق ہوتی ہیں اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے جامع اقدامات ضروری ہیں عالمی ادارہ صحت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے یونیورسل ہیلتھ کوریج ڈاکٹر رین مینگوئی نے کہا کہ ہیپاٹائٹس اور دیگر مہلک امراض کے خاتمے کے اہداف کے حصول کے لئے جامع اور مربوط طرز عمل کو اپنانے کی ضرورت ہے  عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد سلیم سیف نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت کی جانب سے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لئے اقدامات قابل تعریف ہیں وزیر اعظم  کے معاون خصو صی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 10فیصد آبادی ہیپا ٹائٹس سے متاثرہ ہے وزارت قومی صحت اس بیماری کی روک تھام کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے ، ان میں سے ایک بیماری آئی ایچ وی ایڈز بھی ہے  خون سے پیدا ہونے والی بیماریاں غیر محفوظ انتقال خون , غیر محفوظ انجکشن اورسرنجز کے استعمال وغیرہ سے لا حق ہوتی ہیں ہم نے ان بیماریوں کا باعث بننے والے عوامل پر قابو پانے کے لیے ٹاسک فورسز بنادی ہیں انہوں نے کہا کہ خون کی محفوظ طور پر منتقلی کے لئے ہم نیشنل بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی تجویز پیش کر رہے ہیں یہ اتھارٹی خون کا عطیہ دینے والوں کے خون کی مناسب طورپر سکریننگ کی ذمہ دار ہوگی

About author