کراچی میں بارش کے بعد شہری پریشان
— July 30, 2019
کراچی ( اے آئی اے ) کراچی میں بارش کے بعد شہری پریشان تفصیلات کے مطابق موسلادھار بارش کے بعد کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور بازار , گلیوں اور ہر طرف پانی ہی پانی جمع ہے جس کی وجه سے شہری پریشانی اور شدید اذیت میں مبتلا ہیں شہر کی کئی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کی وجه سے زندگی مفلوج اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں موسلا دھار بارش نے سب کچھ ڈبو دیا جس کے باعث گلی , محلے ہر طرف پانی ہی پانی جمع ہے کرنٹ لگنے سے کئی افراد بهی جاں بحق ہوگئے سیوریج کے ناقص نظام نے شہر کی صورتحال کو مزید سنگین بنادیا کئی علاقوں میں سیوریج کا پانی پینے کے پانی میں شامل ہوگیا جس کی وجه سے وبائی امراض پهیلنے کا خطره پیدا ہوگیا ہے کراچی میں بارش کے باعث بجلی کا نظام بهی مفلوج ہوگیا اور اب بھی متاثر ہے اور مختلف علاقوں میں طویل بجلی کی بندش جاری ہے بارش کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے بند ہیں وفاقی اردو یونیورسٹی اور جامعہ کراچی کے ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کے پہلے سپیل میں خوب بارش ہوئی , بارش کا یہ سلسلہ آج ختم ہو جائے گا