پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا
— July 31, 2019

اسلام آباد ( اے آئی اے ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری منظور کرلی ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے , ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل 8 روپے 90 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا ہے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کے بعد عوام کو اب پٹرول 117روپے 83 پیسے , ڈیزل 132روپے 47 پیسے , لائٹ ڈیزل 97 روپے 52 پیسے اور مٹی کا تیل 103 روپے 84 پیسے کے ریٹ پر دستیاب ہوگا