بھارت نے جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا , عمران خان

بھارت نے جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا , عمران خان

اسلام آباد ( اے آئی اے ) بھارت نے جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، کشمیریوں کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے , بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے  مودی سرکار کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر آخری کارڈ کھیل لیا ہے پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی سفارتی , سیاسی , قومی اور عالمی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا  ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن بھارت نے جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دیں گے ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار بھی ہٹلر جیسی سوچ کی حامل ہے بھارت مقبوضہ کشمیر کا جغرافیہ بدلنا چاہتا ہے پوری دنیا کو بتائیں گے کہ مودی سرکار کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ نہتے کشمیریوں پر ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے بھارتی مظالم سے اقوام عالم کو آگاہ کریں گے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی اپنے نظریات پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ امکان ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں کارروائی کرکے پاکستان پر الزام لگائے گا انہوں نے بتایا کہ امریکا سمیت پوری دنیا کو بھارتی عزائم سے باخبر رکھ رہے ہیں۔ دنیا کو بتائیں گے کہ مودی سرکار نسل پرست لوگوں کا ٹولہ ہے۔ یہ ٹولہ بھارت میں صرف ہندوؤں کو دیکھنا چاہتا ہے عمران خان نے کہا کہ یہ رائے عامہ کی جنگ ہے اور ہم نے یہ جنگ جیتنا ہے لیکن خطرہ ہے کہ بھارت توجہ ہٹانے کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے , ہم جنگ کا راستہ نہیں چاہتے انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارتی عزائم کا پہلے سے علم تھا بھارت مقبوضہ کشمیر میں عرصہ دراز سے قتل وغارت کر رہا ہے امکان ہے بھارت پلوامہ طرز کا کوئی ڈرامہ رچا سکتا ہے بھارت کے ساتھ حالات کشیدگی کی طرف جارہے ہیں عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیر کے معاملے کو اٹھائیں  گے کشمیرمیں خوف کی فضاہے لوگوں کے گھر جلائے جا رہے ہیں بھارتی اقدام پر مقبوضہ کشمیر سے ردعمل آئے گا جب کرفیو اٹھایا جائے گا تو وادی کے اندر سے شدید ردعمل آئے گا

About author