نیب نے گذشتہ 20 ماہ میں 71 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے : چیئرمین نیب

نیب نے گذشتہ 20 ماہ میں 71 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے : چیئرمین نیب

 

اسلام آباد ( اے آئی اے ) نیب نے گذشتہ 20 ماہ میں 71 ارب روپےقومی خزانے میں جمع کروائے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 20 ماہ میں نیب نے قومی خزانے میں 71 ارب روپے جمع کرائے ہیں بدعنوانی کے 600 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کئے گئے , 900 ارب مالیت کے 1 ہزار 223 ریفرنس زیر سماعت ہیں میگا کرپشن کے مقدمات منطقی انجام تک پہنچائیں گے چیئرمین نیب  نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات اولین ترجیح ہیں , قومی احتساب بیورو  نے قیام سے اب تک تین سو چھبیس ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے چیئرمین نیب جسٹس  ( ریٹائرڈ ) جاوید اقبال نے اعلان کیا ہے کہ عوام کی لوٹی گئی رقم جلد عوام کو واپس کریں گے , انہوں نے 900 ارب روپے کے میگا کرپشن مقدمات کو انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کرپشن سے پاک پاکستان نیب کا ایمان قرار دیا ہے

About author