کشمیری عوام بھارتی مظالم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں : سید علی گیلانی

کشمیری عوام بھارتی مظالم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں : سید علی گیلانی

 

سرینگر ( اے آئی اے ) کشمیری عوام بھارتی مظالم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں ان خیالات کا اظہار بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کشمیریوں کے نام خط میں کیا انہوں  نے کہا  کہ کشمیر کو 2 حصوں میں تقسیم کرنا جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے ,کشمیری عوام بھارتی مظالم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں , پاکستانی حکومت , پاکستانی عوام اور مسلم امہ کشمیر کے اہم فریق ہیں , فوری طور پر کشمیریوں کی مدد کو آئیں ,کشمیریوں کے نام اپنے خط میں سید علی گیلانی نے اپنے علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے اور احتجاج کرنے کی اپیل بهی کی ہے انہوں نے کہا بیرون ملک لوگ وادی کے سفیر بنیں اور بھرپور احتجاج کریں وقت آ گیا ہے بھارت نواز کشمیری بھی ہمارا ساتھ دیں بھارت بربریت اور مظالم کی اطلاعات دنیا تک پہنچنے سے روک رہا ہے تاہم عالمی میڈیا کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کر رہا ہے بھارت کشمیری عوام نہیں , کشمیر کی سر زمین چاہتا ہے ان کا کہنا تھا آج کشمیر کی تالابندی ہے اور وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے کشمیر میں مواصلاتی نظام بند کردیا گیا ہے اور ہزاروں نوجوان گرفتار ہیں

About author