انکم ٹیکس گوشوارے فائل نہ کرنے والوں کو نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ

انکم ٹیکس گوشوارے فائل نہ کرنے والوں کو نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ

 

اسلام آباد ( اے آئی اے ) انکم ٹیکس گوشوارے فائل نہ کرنے والوں کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر  نے قابل ٹیکس آمدنی کے باوجود ٹیکس ایئر 2018 کیلئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ڈھائی لاکھ سے زائد لوگوں کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کیلئے کمرشل و صنعتی صارفین , بڑی گاڑیاں اور گھر رکھنے والے ایک لاکھ 25 ہزار لوگوں کو پہلے ہی سسٹم جنریٹڈ نوٹس جاری کیئے جاچکے ہیں ایف بی آر کو حاصل ہونے والے ڈیٹا کے مطابق ایسے ڈھائی لاکھ سے زائد لوگوں کا سراغ لگایا جاچکا ہے جنہوں  نے قابل ٹیکس آمدنی کے باوجود ٹیکس ایئر 2018 کیلئے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں

About author