حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا , ترجمان وزارت مذہبی امور

حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا , ترجمان وزارت مذہبی امور

 

اسلام آباد ( اے آئی اے ) حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ 46 ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچ چکے ہیں اور ملک بھر کے 10 ایئر پورٹس سے حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا وطن واپس پہنچنے والے حجاج میں سرکاری اسکیم سے 27 ہزار اور نجی اسکیم سے 19 ہزارحجاج وطن پہنچے جبکه  22 ہزار سے زائد حجاج مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں عازمین 8 دن قیام کے بعد وطن واپس پہنچیں گے وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے وطن واپسی کی پروازیں شروع ہوگئیں ہیں اور سرکاری حج اسکیم کے 74 ہزار حجاج مکہ مکرمہ میں موجود ہیں

About author