کراچی سرکلر ریلوے چھ ماہ میں بحال کریں ، چیف جسٹس آف پاکستان
— March 6, 2020
کراچی ( اے آئی اے ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کراچی سرکلر ریلوے چھ ماہ میں بحال کریں تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سرکلر ریلوے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کراچی سرکلر ریلوے چھ ماہ میں بحال کریں ، مزید مہلت نہیں ملے گی۔ سندھ حکومت تجاوزات ہٹائے اور راستہ بنائے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان اور ایڈووکیٹ جنرل سلمان طالب الدین بھی اجلاس میں شریک ہوئے اس سے قبل چیف جسٹس گلزار احمد نے کراچی تجاوزات کیس میں ریمارکس دیئے کہ کراچی میں بلڈنگ گری ، لوگ مرے، سب سوئے رہے، کسی کو بھی احساس نہیں ریونیو ڈیپارٹمنٹ سمیت سب ادارے چور ہیں ، کراچی کو مربوط منصوبے کی ضرورت ہے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے تجاوزات سمیت اہم کیسز کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جسٹس گلزار احمد نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا چھوٹے چھوٹے پلاٹس پر اونچی عمارتیں بن رہی ہیں، آپ بین اور بانسری بجا رہے ہیں ، ابھی تو مرنے کی گنتی شروع ہوئی ہے، آگے دیکھیں خدانخواستہ پورا کراچی ہی نہ گر جائے۔ جب تک اوپر سے ڈنڈا نہ ہو کوئی کام نہیں کرتا چیف جسٹس گلزار احمد نے حکم دیا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے 6 ماہ کا وقت دیتا ہوں، اس کے بعد مزید کوئی مہلت نہیں ملے گی۔ سی پیک منصوبہ جاری رکھیں، اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ہمیں کے سی آر بحال چاہیے انہوں نے سندھ حکومت کو ہدایات جاری کیں کہ راستہ بنائیں اور تجاوزات ہٹائیں ریل کیلئے سارا بندوبست محکمہ ریلوے کا کام ہے