کرنل مجیب الرحمان شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کرنل مجیب الرحمان شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

گلگت ( اے آئی اے ) کرنل مجیب الرحمان شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی گذشتہ روز ٹانک میں امن دشمنوں کے خفیہ ٹھکانوں پر آپریشن کے دوران کرنل مجیب الرحمان شہید ہو گئے تھے فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات میجر جنرل احسان محمود خان نے نمازِ جنازہ پڑھائی نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ، سابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ہدایت الرحمٰن ، عزیز واقارب کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی نماز جنازہ کے بعد کرنل مجیب شہید کا جسد خاکی تدفین کے لئے آبائی گاؤں بونجی روانہ کردیا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا گھیراؤ میں آنے پردہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے مارے جانے والے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود اور مواصلاتی آلات قبضے میں لے لیے گئے آئی ایس پی آر کے مطابق 46 سالہ شہید کرنل مجیب الرحمان کا تعلق استور کے علاقے بونجی سے تھا انہوں نے سوگوران میں ایک بیوہ ، 3 بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے

About author