کراچی میں قرنطینہ مرکز بنانے کی تیاریاں شروع

کراچی میں قرنطینہ مرکز بنانے کی تیاریاں شروع

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی میں قرنطینہ مرکز بنانے کی تیاریاں شروع تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے سکھر کے قرنطینہ مرکز کی طرز پر کراچی کے نواح میں 6000 کمروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹر بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں کراچی کے علاوہ شہر سے تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر نوری آباد کے علاقے میں بھی 2000 کمروں پر مشتمل آئسولیشن یا قرنطینہ مرکز قائم کیا جا رہا ہے جہاں پر حیدرآباد اور زیریں سندھ کے علاقوں سے کورونا کے مریضوں کو لاکر رکھا جائے گا ایک بہت بڑے تیار غیر آباد رہائشی عمارات پر مشتمل کمپلیکس کو قرنطینہ مرکز بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ، رہائشی کمپلیکس کی چند دورافتادہ عمارتوں کو چین کے شہر ووہان کے عارضی اسپتالوں کی طرز کے عارضی اسپتال میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے ، کراچی کے قرنطینہ مرکز میں ابتدائی طور پر 400 کمروں کو آئسولیشن رومز میں تبدیل کیا جا رہا ہے ، بجلی پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی شروع کردی گئی ہے اور جلد ہی محکمہ صحت کی ٹیم طبی سازوسامان قرنطینہ مرکز کا کنٹرول سنبھال لے گی

About author